شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

اہم شعراء

سیر چمن کروں تو وہاں بھی نہ جی لگے

  • - شمؔیم ہاشمی

سیر چمن کروں تو وہاں بھی نہ جی لگےِ
پھولوں کی دلکشی میں تمھاری کمی لگے

اچھایٔ کو برایٔ سمجھتے رہے ہو تم
میری ہر ایک بات نہ کیسے بری لگے

مزید پڑھیں

عکس تو لاکھوں آئے نظر سیماب صفت آیئنے میں

  • - ناؔدم بلخی

عکس تو لاکھوں آئے نظر سیماب صفت آیئنے میں
دیکھ نہ پائے اپنا چھرہ گہری جھیل کے سینے میں

کھیچ کے لنگر تہمت کیوں سیلاب کے سرتم دھرتے ہو
ربط کہاں رکھا ہے باقی ساحل اور سفینےمیں

مزید پڑھیں

بے حسی پر حسیت کی داستاں لکھ دیجئے

  • - ظفر صہبائی

بے حسی پر حسیت کی داستاں لکھ دیجئے
دھوپ سے اب برف پر آب رواں لکھ دیجئے

کاتب تقدیر ٹھہرے آپ کو روکے گا کون
جو بھی انکر سر اٹھائے رائیگاں لکھ دیجئے

مزید پڑھیں

جب زمانے میں کہیں ظلم و ستم جاگتا ہے

  • - شمؔیم ہاشمی

جب زمانے میں کہیں ظلم و ستم جاگتا ہے
ڈھال بن کر مرے آقا کا کرم جاگتا ہے

فیض سے آپ کے اللہ کا اتنا ہے کرم
آج بھی آپ کی امّت کا بھرم جاگتا ہے

مزید پڑھیں

تازہ آزار کا ارمان کہاں جاتا ہے

  • - مبارک عظیم آبادی

تازہ آزار کا ارمان کہاں جاتا ہے
پھر ستا لے ترے قربان کہاں جاتا ہے

کس پہ دل آیا کہاں آیا بتا اے ناصح
تو مری طرح پریشان کہاں جاتا ہے

مزید پڑھیں

چراغ طور جلاؤ بڑا اندھیرا ہے

  • - ساغر صدیقی

چراغ طور جلاؤ بڑا اندھیرا ہے
ذرا نقاب اٹھاؤ بڑا اندھیرا ہے

ابھی تو صبح کے ماتھے کا رنگ کالا ہے
ابھی فریب نہ کھاؤ بڑا اندھیرا ہے

مزید پڑھیں

فضا میں دائرے بکھرے ہوئے ہیں

  • - وجد چغتائی

فضا میں دائرے بکھرے ہوئے ہیں
ہم اپنی ذات میں الجھے ہوئے ہیں

ہزار خواہشوں کے بت ہیں دل میں
مگر بت بھی کبھی سچے ہوئے ہیں

مزید پڑھیں
+