شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

ظؔہیر غازی پوری............زندگی کی سفاک حقیقتوں کا شاعر

  • - عنوان چشتی


ظؔہیر غازی پوری اردو کے مخلص اور مقبول شاعر ہیں۔ انہوں نے نظم اور غزل کے دائرے میں اپنی جوانی طبع کے جوہر دکھائے ہیں۔ ظہیر غازی پوری نے اردو کے ممتاز استاد شاعر حضرت ابراحسنی سے اکتساب فن کیا ہے۔ اس لئے موصوف کی شاعری میں زبان فن اور عروض کی تمام صحت مند روایت کا احترام اور التزام ملتا ہے۔ ظہیر غازی کی شاعری میں روز مرہ اور محاورے کی درستی انداز بیان کی تازگی اور دلکشی نیز عروضی چابک دستی نظر آتی ہے۔ اپنی اس خصوصیت کی بدولت موصوف اپنے ان ہم عصروں سے الگ پہچانے جاتے ہیں جنہوں نے فیشن اور فارمولے کی بنیاد پر جدید شاعری کا مشغلہ اختیار کر رکھا ہے اور زبان و فن کے ارتقاء کو نظرانداز کر کے زبان کی بے معنی شکست وریخت کا رویہ اپنا لیا ہے۔ جس کی بنیاد سہل نگاری فن اور روایات فن سے عدم آگہی اور جلد بازی پر ہے۔ ظؔہیر غازی پوری کی شاعری کے مطالعے کے وقت زبان اور اسلوب کی کلاسیکی اقدار اور روایات اور ان کی جمالیاتی اور تخلیقی معنویت کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے تخلیقی تجربوں کی نقش گری میں کلاسیکی عناصر کے ساتھ ساتھ نئ امیجری اور نئ لفظیات پر بھی کمند ڈالی ہے۔ مثلاً

مزید پڑھیں

ناؔدم بلخی: عمدہ شاعر، عمدہ انسان اور عمدہ دوست

  • - مظؔہر امام

“  تذکرہ نسوان ہند ” اپنے دستخط کے ساتھ مجھے عنایت کی تھی، جو آج بھی میرا قیمتی سرمایہ ہے۔ میں نے سہیل گیا کے ستمبر ۱۹۵۷ء کے شمارے میں اس پر

مزید پڑھیں

سر سید احمد خان: حیات و خدمات

  • - زمن فاطمی

سر سید کی ذات وہ قابل قدر ذات ہے جس نے اپنی کوششوں سے سر زمین ہند پر انقلاب برپا کر دیا اور دنیا کے سامنے یہ مثال پیش کردی کہ اگر محنت، لگن، ج�

مزید پڑھیں
Showing -9 to 0 of 3
+