شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

وشال کھلر

  • غزل


پھر اس روپ میں آنا تم


پھر اس روپ میں آنا تم
پھر سے راس رچانا تم

مہکوں گلشن گلشن میں
موسم پہ چھا جانا تم

پھر میں اندھیرے اوڑھوں گا
پھر اک دیپ جلانا تم

بخشی تم نے دن کو رات
اجیارا بھی لانا تم

جب میں دور چلا جاؤں
مجھ کو پاس بلانا تم

بھٹکوں جنگل جنگل میں
شاخ پہ پھول کھلانا تم

کھلرؔ میٹھے بول کہے
ڈالی ڈالی گانا تم


Leave a comment

+