شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

ورن گگنیجہ واحد

  • غزل


سوچتے رہنا شب غم میں اضافت کرنا


سوچتے رہنا شب غم میں اضافت کرنا
ہے دیا بن کے ہواؤں سے محبت کرنا

ہم کو اس میں بھی زیارت کا مزہ ملتا ہے
بیٹھے رہنا ترے چہرے کی تلاوت کرنا

اس کی فرقت میں خود اپنے میں میں کھو جاتا ہوں
اس کو کہتے ہیں امانت میں خیانت کرنا

حسن جاناں پہ کچھ ایسی تھی جوانی آئی
پڑ گیا ہم کو رفیقوں سے رقابت کرنا

ہم نے پائی ہے وراثت میں یہ عادت واحدؔ
اس زمانے میں بھی لوگوں سے محبت کرنا


Leave a comment

+