شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

سالم احسان

  • غزل


اپنی بھی ایسی اک کہانی ہے


اپنی بھی ایسی اک کہانی ہے
درد ہے اور بے زبانی ہے

آپ کیا مجھ سے سننے آئے ہیں
میرا تو کام خود کلامی ہے

ہم نہ جو مانتے تھے اپنی بھی
ہم نے بھی بات اس کی مانی ہے

عشق ہوگا تو آپ جانیں گے
آنکھ میں اشک ہیں یا پانی ہے

کان میں انگلیاں رکھو جلدی
میں نے اک آرزو سنانی ہے

لوگ پڑھتے ہیں تازہ نظروں سے
عشق کی داستاں پرانی ہے

دل کو سالمؔ نے خوب سمجھایا
دل نے نہ ماننے کی ٹھانی ہے


Leave a comment

+