شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

قاضی محمود بحری

  • غزل


یک ٹھار او نگار کھڑی تھی نظر پڑی


یک ٹھار او نگار کھڑی تھی نظر پڑی
یک بوالہوس کے ہات چڑی تھی نظر پڑی

کسوت نوی نین میں خماری بدن پہ جوت
لٹ کھس پٹی سوں مکھ پہ پڑی تھی نظر پڑی

موتی سوں ہور سنے سے نہ جانوں دیا ہے کن
بھر سب اپس کے تن کوں مڑی تھی نظر پڑی

بالاں میں تیل بر میں گلاں بھر گلا صندل
تنبول کی ادھر پہ دھڑی تھی نظر پڑی

بحریؔ اب اس پری کی پرت کوں پیتا نکو
بازی کچھ اور بھانت کھڑی تھی نظر پڑی


Leave a comment

+