شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

ناجی شاکر

  • غزل


ذکر ہر صبح و شام ہے تیرا


ذکر ہر صبح و شام ہے تیرا
ورد عاشق کوں نام ہے تیرا

مت کر آزاد دام زلف سیں دل
بال باندھا غلام ہے تیرا

لشکر غم نے دل سیں کوچ کیا
جب سے اس میں مقام ہے تیرا

جام مے کا پلانا ہے بے رنگ
شوق جن کوں مدام ہے تیرا

آج ناجیؔ سے رم نہ کر اے شوخ
دیکھ مدت سیں رام ہے تیرا

RECITATIONS فصیح اکمل



00:00/00:00 ذکر ہر صبح و شام ہے تیرا فصیح اکمل

Leave a comment

+