شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

مجاہد فراز

  • غزل


دعوے بلندیوں کے کریں کس زباں سے ہم


دعوے بلندیوں کے کریں کس زباں سے ہم
خود آ گئے زمین پہ جب آسماں سے ہم

ہم کو بھی مصلحت نے سیاسی بنا دیا
پہلے کہاں مکرتے تھے اپنی زباں سے ہم

دونوں قدم بڑھائیں مٹانے کو نفرتیں
آغاز تم وہاں سے کرو اور یہاں سے ہم

رستے کی ہر نگاہ تجھے پوچھتی ملی
گزرے ترے بغیر جدھر سے جہاں سے ہم

ہم دھوپ کے بجائے گھنی چھاؤں سے جلے
تھا خوف رہزنوں کا لٹے پاسباں سے ہم

پڑھنا جسے فضول سمجھتی ہے نسل نو
مشہور ہو گئے اسی اردو زباں سے ہم

تب دشمنوں کے باب میں سوچیں فرازؔ ہم
فرصت ذرا جو پائیں غم دوستاں سے ہم


Leave a comment

+