شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

ماہر عبدالحی

  • غزل


وقت کے دامن سے داغ تیرگی دھو جائیں گے


وقت کے دامن سے داغ تیرگی دھو جائیں گے
درد کا سورج زمین شب میں ہم بو جائیں گے

آج رونے کی جگہ پر جن کو آتی ہے ہنسی
کل وہی ہنسنے کے موقع پر لہو رو جائیں گے

کچھ نہ کچھ طوطی کی بھی سنتے اگر یہ جانتے
ایک دن نقار خانے بے صدا ہو جائیں گے

رات کی رنگینیاں منہ دیکھتی رہ جائیں گی
ہم تھکن سے چور ننگے فرش پر سو جائیں گے

کس نے سوچا تھا یہ ماہرؔ جستجو کے جوش میں
جنگلوں میں واپسی کے راستے ہو جائیں گے


Leave a comment

+