شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

فرحت علی خاں

  • غزل


تو جہاں میں چار دن مہمان ہے


تو جہاں میں چار دن مہمان ہے
اس کے آگے اور ہی سامان ہے

آدمی اک خاک کا پتلا ہے بس
جسم میں رنگت ہے جب تک جان ہے

کالا گورا اونچا‌ نیچا جو بھی ہو
آدمی وہ ہے کہ جو انسان ہے

گر جہنم کی حقیقت جان لو
راہ جنت کی بہت آسان ہے

کچھ ترے اعمال ہی اچھے نہ تھے
اپنی بربادی پہ کیوں حیران ہے

کچھ نہیں سارے جہاں کی دولتیں
آدمی کے دل میں گر ایمان ہے


Leave a comment

+