شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

فاروق نازکی

  • غزل


مشورہ دینے کی کوشش تو کرو


مشورہ دینے کی کوشش تو کرو
میرے حق میں کوئی سازش تو کرو

جب کسی محفل میں میرا ذکر ہو
چپ رہو اتنی نوازش تو کرو

میرا کہنا حرف آخر بھی نہیں
میری مانو آزمائش تو کرو

خود ستائی شیوۂ ابلیس ہے
نذر حق حرف ستائش تو کرو

چار سو ظلمت کے پہرے دار ہیں
رحمتوں کی ہم پہ بارش تو کرو


Leave a comment

+