شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

چاند اکبرآبادی

  • غزل


کبھی گناہوں کی مطلق کفن اتار کے آ


کبھی گناہوں کی مطلق کفن اتار کے آ
تو اجلی روح سے میلا بدن اتار کے آ

جو میرے وصل کا احساس تجھ پہ طاری ہے
کسی کے لمس کی ساری چھون اتار کے آ

نئی حیات کے کپڑے لیے ہے موت کھڑی
پرانا زندگی کا پیرہن اتار کے آ

نظر میں شرم حیا کا بھی پاس باقی رہے
نظر کی شوخیوں کو گل بدن اتار کے آ

نئی بہار نے پیغام یہ ہوا کو دیا
گلوں کے تن سے خزاں کا کفن اتار کے آ

ہمیشہ اڑتے ہیں طائر ترے تصور کے
کبھی تو ذہن سے فکر سخن اتار کے آ


Leave a comment

+