شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

بسمل سعیدی

  • غزل


پرتو حسن ایک ہے اور آئنہ خانے بہت


پرتو حسن ایک ہے اور آئنہ خانے بہت
اک حقیقت نے بنا ڈالے ہیں افسانے بہت

رخصت اے چاک گریباں دست وحشت الوداع
بڑھ چکے ہیں اب جنوں کی حد سے دیوانے بہت

کھو نہ جائیں کثرت اصنام میں وحدت پرست
بندگی کے ذہن میں ہوتے ہیں بت خانے بہت

شمع تربت پر مری آتے ہوئے جلتے ہیں پر
شمع محفل پر تو آ جاتے تھے پروانے بہت

بسملؔ اس دلی کے ان سنسان ویرانوں میں آہ
گونجتے ہیں آج بھی عبرت کے افسانے بہت


Leave a comment

+