شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

بسمل سعیدی

  • غزل


اب عشق رہا نہ وہ جنوں ہے


اب عشق رہا نہ وہ جنوں ہے
طوفان کے بعد کا سکوں ہے

احساس کو ضد ہے درد دل سے
کم ہو تو یہ جانیے فزوں ہے

راس آئی ہے عشق کو زبونی
جس حال میں دیکھیے زبوں ہے

باقی نہ جگر رہا نہ اب دل
اشکوں میں ہنوز رنگ خوں ہے

اظہار ہے درد دل کا بسملؔ
الہام نہ شاعری فسوں ہے

RECITATIONS نعمان شوق



00:00/00:00 اب عشق رہا نہ وہ جنوں ہے نعمان شوق

Leave a comment

+