شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

فائز دہلوی

  • غزل


گل ترے مکھ کی فکر میں بیمار


گل ترے مکھ کی فکر میں بیمار
جیو بلبل کا تجھ قدم پہ نثار

گل کوں اے شوخ مکھ تنک دکھلا
کہ خزاں کر دکھا دے اس کوں بہار

مست سے دل کوں ہے حذر لازم
نین تیرے بہت ہوئے سرشار

اس گلی میں قدم کرم سوں دھر
کہ کروں ہر قدم پہ جیو نثار

مارتی مجھ کوں اے کماں ابرو
یہ پلک تیر و یہ نگہ تلوار

ہجر میں تیرے آہ کرتا ہے
دل عاشق نہیں ہے ٹک بے کار

کیا کرے تجھ سے پاپی سوں فائزؔ
سینہ غم سوں ہے تیرے آبلہ دار


Leave a comment

+