شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

دھرمیندر تجوری والے آزاد

  • غزل


اک نشہ سا مجھے ہوا کوئی


اک نشہ سا مجھے ہوا کوئی
آنکھ ان سے لڑا رہا کوئی

کیا مرے پاس اب نہیں کچھ بھی
کیوں نہیں کر رہا دغا کوئی

غم مصیبت میں ساتھ دیتا ہے
کاش ہو پھر سے حادثہ کوئی

یاد تو آپ کو ہی کرتا ہوں
یاد آتا ہے دوسرا کوئی


Leave a comment

+