شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

افتخار راغب

  • غزل


باعث اضطراب خاموشی


باعث اضطراب خاموشی
اک مسلسل عذاب خاموشی

گفتگو ہے ابھی ہمہ تن گوش
کر رہی ہے خطاب خاموشی

کس قدر دل خراش ہے مت پوچھ
خامشی کا جواب خاموشی

سارے لفظوں نے ساتھ چھوڑ دیا
جب ہوئی باریاب خاموشی

خوش بیانی کا زعم ختم ہوا
کر گئی لا جواب خاموشی

اک طرف پر کشش مرے اشعار
اک طرف اجتناب خاموشی

ان کے ہونٹوں پہ کچھ نہیں راغبؔ
ہو گئی بے نقاب خاموشی


Leave a comment

+