شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

اوم پرکاش لاغر

  • غزل


دیر و کعبہ کی عظمت مسلم مگر (ردیف .. ے)


دیر و کعبہ کی عظمت مسلم مگر
مے کدہ بھی خدا ہی کے گھر سا لگے

چاند تاروں کی جو دے رہا ہے خبر
دیکھنے میں تو وہ بے خبر سا لگے

گمرہی میں بھی دیوانۂ دل فگار
منزل ہوش کا راہبر سا لگے

یہ جہاں رشک جنت ہے کس کے لیے
اور کسی کو یہی درد سر سا لگے

جھیل میں ادھ کھلے پھول پر چاندنی
ہم کو منظر یہ تیری نظر سا لگے

شمع بزم ادب تھا وہ کل تک مگر
آج لاغرؔ چراغ سحر سا لگے


Leave a comment

+