شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

وجیہ ثانی

  • غزل


مرے اندر کہیں پر کھو گئی ہے


مرے اندر کہیں پر کھو گئی ہے
محبت خاک میں لتھڑی ہوئی ہے

میں زخمی دل لیے کب تک پھروں گا
تری خواہش تو کب کی مر چکی ہے

مری آنکھوں میں ہیں آنسو ابھی تک
کلی اک میز پر اب تک دھری ہے

ترے غم کو سمیٹا جب تو دیکھا
اداسی صحن میں بکھری پڑی ہے

ترا سایہ مجھے لپٹا ہوا ہے
تو پھر تو فاصلے پر کیوں کھڑی ہے

لکیریں ہجر کا دکھ رو پڑیں یا
تمہارے ہاتھ میں مہندی رچی ہے


Leave a comment

+