شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

زوہیب نازک

  • غزل


اجلی دھوپ میں چلنے والو شاد رہو


اجلی دھوپ میں چلنے والو شاد رہو
محنت کر کے پلنے والو شاد رہو

اب روشن ہیں منظر شوخ ہیں نظارے
منظر میں رنگ بھرنے والو شاد رہو

عشق محبت کرنا ویسے مشکل ہے
پھر بھی کوشش کرنے والو شاد رہو

اپنے آپ سنبھلنا اچھی عادت ہے
ٹھوکر ٹھوکر گرنے والو شاد رہو

حق تو پھر بھی حق ہے غالب آئے گا
حق کی خاطر لڑنے والو شاد رہو

قصے میں کردار بدلتے ہیں پل میں
ہر کردار میں ڈھلنے والو شاد رہو

اپنی خوشی سے جینا مشکل ہوتا ہے
اپنی خوشی سے مرنے والو شاد رہو


Leave a comment

+