شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

عبید صدیقی

  • غزل


ایسی تن آسانی سے


ایسی تن آسانی سے
باز آ جا نادانی سے

جینا مشکل ہوتا ہے
اتنی نکتہ دانی سے

صحرا بھی شرماتا ہے
اس دل کی ویرانی سے

لاج کہاں تک آئے گی
خوابوں کی عریانی سے

پیاس نہیں بجھ پاتی ہے
دریا کی دربانی سے

پیچھا کون چھڑا پایا
اس دنیا دیوانی سے


Leave a comment

+