شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

افتخار حیدر

  • غزل


بوسہ نہ دے گلے نہ لگا ہاتھ مت ملا


بوسہ نہ دے گلے نہ لگا ہاتھ مت ملا
اے یار خوش جمال مگر سامنے تو آ

دو چار گز کے فاصلے سے مسکرا کے دیکھ
دو چار گز کے فاصلے تک آ کے لوٹ جا

یا گھر میں بیٹھ اور مجھے تصویر بھیج دے
فصل وبا میں وصل کا انداز ہے جدا

کھڑکی سے جھانک جھانک کے خوش ہو اے روئے خوش
پٹ کھول دیکھ دیکھ کے کچھ دیر مسکرا

گزریں وبا کے دن تو بغل گیر ہوویں گے
ارمان ضبط کر اے مرے یار تھم ذرا


Leave a comment

+