نتائج جب سر محشر ملیں گے
محبت کے الگ نمبر ملیں گے
کوئی چالاک پانی پی گیا ہے
گھڑے میں اب فقط کنکر ملیں گے
یہ دیواریں کسی کی منتظر ہیں
یہاں ہر سمت کلینڈر ملیں گے
ہوا کی پیروی کرنی پڑے گی
یوں ہی تھوڑی شجر جھک کر ملیں گے
تمہاری میزبانی کے بہانے
کوئی دن ہم بھی اپنے گھر ملیں گے
Leave a comment