شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

فرح رضوی

  • غزل


واہمہ اضطراب کی چوکھٹ


واہمہ اضطراب کی چوکھٹ
بے یقینی سراب کی چوکھٹ

ابتری آستانۂ وحشت
رائیگانی عذاب کی چوکھٹ

سرمئی شام کے گھروندے میں
یہ شفق ماہتاب کی چوکھٹ

اس کتاب در تمنا پر
ہے ترے انتساب کی چوکھٹ

عکس ہے ضو فشانیوں کا محل
آئنہ آب و تاب کی چوکھٹ

خواہشوں کی غلام گردش میں
تشنگی باریاب کی چوکھٹ


Leave a comment

+