شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

مبشر علی زیدی

  • غزل


پہلے تو مشکلات کرائے پہ لیجیے


پہلے تو مشکلات کرائے پہ لیجیے
پھر ہم سے معجزات کرائے پہ لیجیے

درہم اگر ہیں پاس تو چاہے خریدئیے
یا رب کائنات کرائے پہ لیجیے

مطلب نکال لائے گا واعظ کسی طرح
آیات بینات کرائے پہ لیجیے

علامہ کی دکاں میں ہے براق دستیاب
فرصت ملے تو رات کرائے پہ لیجیے

ملا کو خمس دیجیے مولا کے نام کا
مشکل کشا کی ذات کرائے پہ لیجیے

جب سے وحی ہے بند وہ بے روزگار ہے
جبریل بالصفات کرائے پہ لیجیے


Leave a comment

+