شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

جاں نثاراختر

  • غزل


آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو


آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو
سایہ کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

جب شاخ کوئی ہاتھ لگاتے ہی چمن میں
شرمائے لچک جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

صندل سے مہکتی ہوئی پر کیف ہوا کا
جھونکا کوئی ٹکرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

اوڑھے ہوئے تاروں کی چمکتی ہوئی چادر
ندی کوئی بل کھائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

جب رات گئے کوئی کرن میرے برابر
چپ چاپ سی سو جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

ویڈیو
This video is playing from YouTube Videos
This video is playing from YouTube نامعلوم نامعلوم بھارتی وشواناتھن عابدہ پروین استاد سلامت علی خان بھوپندر سنگھ پریت ڈلن RECITATIONS نعمان شوق



00:00/00:00 آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو نعمان شوق

Leave a comment

+