شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

اعزاز کاظمی

  • غزل


مسلسل اک مشقت بے سبب ہے


مسلسل اک مشقت بے سبب ہے
محبت بھی بہت محنت طلب ہے

تمہارا غم ہے رشتہ دار میرا
تمہاری یاد ہی میرا نسب ہے

تم آ جاتے تو اچھا تھا مگر اب
مرے دل میں یہی اک آس کب ہے

یوں ہی آتے نہیں احوال تکنے
وہ آئے ہیں تو پھر کوئی سبب ہے

مرے دالان میں گنجینۂ یاد
مروت آشتی افتاد سب ہے

میں روشن ہوں ترے پرتو کے باعث
مرے چہرے پہ تیری تاب و تب ہے

قیامت کی گھڑی گزری ہے اور تو
ابھی موجود و زندہ ہے عجب ہے


Leave a comment

+