شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

جگدیش پرکاش

  • غزل


راہ کو آزما کے دیکھو تو


راہ کو آزما کے دیکھو تو
اک قدم پھر بڑھا کے دیکھو تو

ایک ننھی سی آرزو کے لیے
خواب میں گھر بنا کے دیکھو تو

عشق اک معجزہ سا ہوتا ہے
تم کبھی دل لگا کے دیکھو تو

ان سوالوں سے کچھ نہیں ہوگا
تم مجھے آزما کے دیکھو تو


Leave a comment

+