شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

مبارک عظیم آبادی

  • غزل


کہتے ہیں کہ دے میری بلا داد کسی کی


کہتے ہیں کہ دے میری بلا داد کسی کی
کانوں کو مزہ دیتی ہے فریاد کسی کی

رونا ہے ترا کام مگر دیدۂ تر دیکھ
تصویر خیالی نہ ہو برباد کسی کی

کرتا ہوں گلہ ان سے جو ویرانئ دل کا
کہتے ہیں یہ بستی نہیں آباد کسی کی

آباد خدا رکھے تجھے کوئے محبت
مٹی نہیں ہوتی یہاں برباد کسی کی

کچھ اور تو ہم پاس مبارکؔ نہیں رکھتے
رکھتا ہے تمنا دل ناشاد کسی کی


Leave a comment

+