شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

ماہ لقا چندا

  • غزل


دل ہو گیا ہے غم سے ترے داغ دار خوب


دل ہو گیا ہے غم سے ترے داغ دار خوب
پھولا ہے کیا ہی جوش سے یہ لالہ زار خوب

کب تک رہوں حجاب میں محروم وصل سے
جی میں ہے کیجے پیار سے بوس و کنار خوب

ساقی لگا کے برف میں مے کی صراحی لا
آنکھوں میں چھا رہا ہے نشہ کا خمار خوب

آیا نہ ایک دن بھی تو وعدہ پہ رات کو
اچھا کیا سلوک تغافل شعار خوب

ایسی ہوا بندھی رہے چنداؔ کی یا علی
با صد بہار دیکھے جہاں کی بہار خوب

RECITATIONS عذرا نقوی



00:00/00:00 دل ہو گیا ہے غم سے ترے داغ دار خوب عذرا نقوی

Leave a comment

+