شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

وسیم بریلوی

  • غزل


وہ میرے بالوں میں یوں انگلیاں پھراتا تھا


وہ میرے بالوں میں یوں انگلیاں پھراتا تھا
کہ آسماں کے فرشتوں کو پیار آتا تھا

اسے گلاب کی پتی نے قتل کر ڈالا
وہ سب کی راہوں میں کانٹے بہت بچھاتا تھا

تمہارے ساتھ نگاہوں کا کاروبار گیا
تمہارے بعد نگاہوں میں کون آتا تھا

سفر کے ساتھ سفر کے نئے مسائل تھے
گھروں کا ذکر تو رستے میں چھوٹ جاتا تھا


Leave a comment

+