Warning: session_start(): open(/tmp/sess_c73g8e9ad5bfnsfdk7vgm5gja7, O_RDWR) failed: No space left on device (28) in /razi/eraazi/darbari/chunmun/index.php on line 15
جو سمجھاتے بھی آ کر واعظ برہم تو کیا کر�

شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

مجروح سلطانپوری

  • غزل


جو سمجھاتے بھی آ کر واعظ برہم تو کیا کرتے


جو سمجھاتے بھی آ کر واعظ برہم تو کیا کرتے
ہم اس دنیا کے آگے اس جہاں کا غم تو کیا کرتے

حرم سے مے کدے تک منزل یک عمر تھی ساقی
سہارا گر نہ دیتی لغزش پیہم تو کیا کرتے

جو مٹی کو مزاج گل عطا کر دیں وہ اے واعظ
زمیں سے دور فکر جنت آدم تو کیا کرتے

سوال ان کا جواب ان کا سکوت ان کا خطاب ان کا
ہم ان کی انجمن میں سر نہ کرتے خم تو کیا کرتے

جہاں مجروحؔ دل کے حوصلے ٹوٹیں نگاہوں سے
وہاں کرتے بھی مرگ شوق کا ماتم تو کیا کرتے


Leave a comment

+