شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

بابر رحمان شاہ

  • غزل


کسی کے جال میں آ کر میں اپنا دل گنوا بیٹھا


کسی کے جال میں آ کر میں اپنا دل گنوا بیٹھا
مجھے تھا عشق قاتل سے میں اپنا سر کٹا بیٹھا

غضب کا سنگ دل آغاز سے ہی بے مروت تھا
کہ جس سے دور رہنا تھا میں اس کے پاس جا بیٹھا

مرا معبود تو عشق بتاں سے لاکھ افضل تھا
مجھے کس سے لگانا تھا میں دل کس سے لگا بیٹھا


Leave a comment

+