شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

پرویز رحمانی

  • غزل


عکس در عکس آئنہ تقسیم


عکس در عکس آئنہ تقسیم
ایک بندے پہ سو خدا تقسیم

چشم در چشم موج موج فرات
روح در روح کربلا تقسیم

انفرادی شکار چہ معنی
چار بازوں میں فاختہ تقسیم

خنجروں پر لہو کی صد آہٹ
سو زبانوں میں ذائقہ تقسیم

خوان لے کر فرشتے اترے تھے
مفلسی کر گئی انا تقسیم

کھولتا کون پاؤں کی بندش
ہر قدم پہ تھا راستہ تقسیم

سانس کرنے کی سوچیے پرویزؔ
اب نہیں ہونے کو ہوا تقسیم


Leave a comment

+