شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

ڈاکٹر نریش

  • غزل


میری بربادی کا عالم دیکھ لو


میری بربادی کا عالم دیکھ لو
کر رہا ہوں اپنا ماتم دیکھ لو

صبح سے پہلے چراغ زیست کی
لو ہوئی جاتی ہے مدھم دیکھ لو

حادثات زندگی کے فیض سے
ہو گئے ہیں کیا سے کیا ہم دیکھ لو

جان لو گے میرے دل کی کیفیت
آئنے میں زلف برہم دیکھ لو

سوچ لینا محو گریہ ہے نریشؔ
جب کسی کی چشم پر نم دیکھ لو


Leave a comment

+