شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

ابو الکلام آزاد

  • غزل


ان شوخ حسینوں کی ادا اور ہی کچھ ہے


ان شوخ حسینوں کی ادا اور ہی کچھ ہے
اور ان کی اداؤں میں مزا اور ہی کچھ ہے

یہ دل ہے مگر دل میں بسا اور ہی کچھ ہے
دل آئینہ ہے جلوہ نما اور ہی کچھ ہے

ہم آپ کی محفل میں نہ آنے کو نہ آتے
کچھ اور ہی سمجھے تھے ہوا اور ہی کچھ ہے

بے خود بھی ہیں ہوشیار بھی ہیں دیکھنے والے
ان مست نگاہوں کی ادا اور ہی کچھ ہے

آزادؔ ہوں اور گیسوئے پیچاں میں گرفتار
کہہ دو مجھے کیا تم نے سنا اور ہی کچھ ہے

RECITATIONS نعمان شوق



00:00/00:00 ان شوخ حسینوں کی ادا اور ہی کچھ ہے نعمان شوق

Leave a comment

+