شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

ترونا مشرا

  • غزل


خود کو ہم یوں تباہ کر لیں گے


خود کو ہم یوں تباہ کر لیں گے
خوب صورت گناہ کر لیں گے

تم نہ مل پائے کوئی بات نہیں
رنج و غم سے نباہ کر لیں گے

بندشیں توڑ کر زمانے کی
ہم محبت کی راہ کر لیں گے

اس کی آنکھوں میں ڈوبنے کے لئے
اپنے دل سے صلاح کر لیں گے

ساری دنیا سے ہو کے بے پروا
اس کی جانب نگاہ کر لیں گے

ہم نے ایسا کبھی نہ سوچا تھا
عشق ہم بے پناہ کر لیں گے


Leave a comment

+