شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

حسرتؔ موہانی

  • غزل


بیکلی سے مجھے راحت ہوگی


بیکلی سے مجھے راحت ہوگی
چھیڑ دیں آپ عنایت ہوگی

وصل میں ان کے قدم چومیں گے
وہ بھی گر ان کی اجازت ہوگی

بے قراری کے مزے لوٹیں گے
آج پھر درد کی شدت ہوگی

ایک دن کھول کے جی رو لیں گے
ضبط غم کی جو اجازت ہوگی

قصۂ غم نہ کہوں گا حسرتؔ
جور کی ان کے شکایت ہوگی

RECITATIONS خالد مبشر



00:00/00:00 بیکلی سے مجھے راحت ہوگی خالد مبشر

Leave a comment

+