شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

ساحر لدھیانوی

  • غزل


بھڑکا رہے ہیں آگ لب نغمہ گر سے ہم


بھڑکا رہے ہیں آگ لب نغمہ گر سے ہم
خاموش کیا رہیں گے زمانے کے ڈر سے ہم

کچھ اور بڑھ گئے جو اندھیرے تو کیا ہوا
مایوس تو نہیں ہیں طلوع سحر سے ہم

لے دے کے اپنے پاس فقط اک نظر تو ہے
کیوں دیکھیں زندگی کو کسی کی نظر سے ہم

مانا کہ اس زمیں کو نہ گلزار کر سکے
کچھ خار کم تو کر گئے گزرے جدھر سے ہم

RECITATIONS نعمان شوق



00:00/00:00 بھڑکا رہے ہیں آگ لب نغمہ گر سے ہم نعمان شوق

Leave a comment

+