شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

بال مکند بے صبر

  • غزل


اس طرح پی کے وہ شراب چلے


اس طرح پی کے وہ شراب چلے
جوش میں اپنے جیسے آب چلے

یوں وہ پردے میں پھرتے چلتے ہیں
جیسے بدلی میں آفتاب چلے

اس کے کوچے میں ہونے کو کافر
آج جاتے ہیں شیخ و شباب چلے

اس طرح صبر دل میں آتا ہے
چور جوں پاؤں داب داب چلے


Leave a comment

+