شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

دخلن بھوپالی

  • غزل


رشک اس بات پہ مر جاتا ہے


رشک اس بات پہ مر جاتا ہے
کم سے کم ملنے تو وہ آتا ہے

جانے کس طور جھیلے گا مجھ کو
جی تو اس بات سے گھبراتا ہے

چشم کے قفل کھلے رہنے لگے
خواب بھی آنے میں شرماتا ہے

چاشنی چاشنی لہجہ جس کا
آج کل تلخیاں فرماتا ہے

ہجر سے آس تو ہے برکت کی
عشق آتا ہے چلا جاتا ہے


Leave a comment

+