شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

پونم سوناچھاترا

  • غزل


بنا بولے جو تم نے کل کہا ہے


بنا بولے جو تم نے کل کہا ہے
ہمارا دل ذرا بیٹھا ہوا ہے

اسی کھڑکی پہ بیٹھا چاند ہے پھر
زمانہ کتنا آگے بڑھ گیا ہے

یہ مانا ہم بہکنے لگ گئے تھے
ذرا سمجھو کہ یہ نشہ نیا ہے

وہ تتلی پھول جنگل جھرنا اب بھی
بڑا چپ چاپ دیکھیں راستہ ہے

گماں ہے کچھ زیادہ تم کو خود پہ
یہ مت بھولو نیا یہ سلسلہ ہے


Leave a comment

+