شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

خاطر غزنوی

  • غزل


وحشتوں کا کبھی شیدائی نہیں تھا اتنا


وحشتوں کا کبھی شیدائی نہیں تھا اتنا
جیسے اب ہوں ترا سودائی نہیں تھا اتنا

بارہا دل نے ترا قرب بھی چاہا تھا مگر
آج کی طرح تمنائی نہیں تھا اتنا

اس سے پہلے بھی کئی بار ملے تھے لیکن
شوق دلدادۂ رسوائی نہیں تھا اتنا

پاس رہ کر مجھے یوں قرب کا احساس نہ تھا
دور رہ کر غم تنہائی نہیں تھا اتنا

اپنے ہی سایوں میں کیوں کھو گئیں نظریں خاطرؔ
تو کبھی اپنا تماشائی نہیں تھا اتنا

RECITATIONS نعمان شوق



00:00/00:00 وحشتوں کا کبھی شیدائی نہیں تھا اتنا نعمان شوق

Leave a comment

+