شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

ثروت حسین

  • غزل


رات ڈھلنے کے بعد کیا ہوگا


رات ڈھلنے کے بعد کیا ہوگا
دن نکلنے کے بعد کیا ہوگا

سوچتا ہوں کہ اس سے بچ نکلوں
بچ نکلنے کے بعد کیا ہوگا

خواب ٹوٹا تو گر پڑے تارے
آنکھ ملنے کے بعد کیا ہوگا

رقص میں ہوگی ایک پرچھائیں
دیپ جلنے کے بعد کیا ہوگا

دشت چھوڑا تو کیا ملا ثروتؔ
گھر بدلنے کے بعد کیا ہوگا

RECITATIONS نعمان شوق



00:00/00:00 رات ڈھلنے کے بعد کیا ہوگا نعمان شوق

Leave a comment

+