شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

راج نرائن راز

  • غزل


کیا بات ہے کہ بات ہی دل کی ادا نہ ہو


کیا بات ہے کہ بات ہی دل کی ادا نہ ہو
مطلب کا میرے جیسے کوئی قافیا نہ ہو

گلدان میں سجا کے ہیں ہم لوگ کتنے خوش
وہ شاخ ایک پھول بھی جس پر نیا نہ ہو

ہر لمحہ وقت کا ہے بس اک غنچۂ بخیل
مٹھی جو اپنی بند کبھی کھولتا نہ ہو

اب لوگ اپنے آپ کو پہچانتے نہیں
پیش نگاہ جیسے کوئی آئینا نہ ہو

وحشی ہوا کی روح تھی دیوار و در میں رات
جنگل کی سمت کوئی دریچہ کھلا نہ ہو

RECITATIONS نعمان شوق



00:00/00:00 کیا بات ہے کہ بات ہی دل کی ادا نہ ہو نعمان شوق

Leave a comment

+