شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

خرم آفاق

  • غزل


ہم تو سمجھے تھے محبت کی لڑائی صاحب


ہم تو سمجھے تھے محبت کی لڑائی صاحب
آپ تلوار اٹھا لائے ہیں بھائی صاحب

دھوپ تالاب کا حلیہ تو بدل سکتی ہے
اتنی آسانی سے چھٹتی نہیں کائی صاحب

خاک کو خاک پہ دھرنے کا مزہ اپنا ہے
ہجر میں کون بچھاتا ہے چٹائی صاحب

پھر بھی آوارگی ضائع نہیں جانے والی
کوئی بھی چیز اگر ہاتھ نہ آئی صاحب


Leave a comment

+