شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

افتخار نسیم

  • غزل


ہاتھ لہراتا رہا وہ بیٹھ کر کھڑکی کے ساتھ


ہاتھ لہراتا رہا وہ بیٹھ کر کھڑکی کے ساتھ
میں اکیلا دور تک بھاگا گیا گاڑی کے ساتھ

ہو گیا ہے یہ مکاں خالی صداؤں سے مگر
ذہن اب تک گونجتا ہے ریل کی سیٹی کے ساتھ

مدتیں جس کو لگی تھیں میرے پاس آتے ہوئے
ہو گیا مجھ سے جدا وہ کس قدر تیزی کے ساتھ

کوئی بادل میرے تپتے جسم پر برسا نہیں
جل رہا ہوں جانے کب سے جسم کی گرمی کے ساتھ

نیند کترا کے گزر جاتی ہے آنکھوں سے نسیمؔ
جاگتا رہتا ہوں اب میں شب کی ویرانی کے ساتھ

RECITATIONS نعمان شوق



00:00/00:00 ہاتھ لہراتا رہا وہ بیٹھ کر کھڑکی کے ساتھ نعمان شوق

Leave a comment

+