شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

ثروت حسین

  • غزل


یہ ہونٹ ترے ریشم ایسے


یہ ہونٹ ترے ریشم ایسے
کھلتے ہیں شگوفے کم ایسے

یہ باغ چراغ سی تنہائی
یہ ساتھ گل و شبنم ایسے

مری دھوپ میں آنے سے پہلے
کبھی دیکھے تھے موسم ایسے

کس فصل میں کب یکجا ہوں گے
سامان ہوئے ہیں بہم ایسے

سینے میں آگ جہنم سی
اور جھونکے باغ ارم ایسے


Leave a comment

+