شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

دلشاد نسیم

  • غزل


لگے گا نہ دل تیرا تنہا مری جاں


لگے گا نہ دل تیرا تنہا مری جاں
نہیں تم نے لیکن یہ سمجھا مری جاں

یہ آئینہ حیرت سے تکتا ہے مجھ کو
نہ جانے کیا اس پہ بیتا مری جاں

یہ دل تو ہے کیا چیز جاں تجھ کو دیتی
اگر تو کبھی مجھ سے کہتا مری جاں

کہ ہم تم ملیں گے کسی بھی جنم میں
کبھی تم نے بھی سوچا ایسا مری جاں

وہ سپنا تھا یا پھر مرے پاس تھے تم
کوئی تم سا مجھ میں تھا مہکا مری جاں

مرا عشق دریا کو طے کیسے کرتا
گھڑا بھی تھا بالکل ہی کچا مری جاں

تو بن کے مقدر کا تارہ تھا چمکا
ابھی کل ہی شب میں نے دیکھا مری جاں


Leave a comment

+