شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

زہرا نگاہ

  • غزل


جنون اولیں شائستگی تھی


جنون اولیں شائستگی تھی
وہی پہلی محبت آخری تھی

جہاں ہم پھر سے بسنا چاہتے تھے
وہ بستی ہو کے دنیا ہو چکی تھی

کشادہ تھے بہت بازوئے وحشت
یہ زنجیر خرد الجھی ہوئی تھی

کبھی ہر لفظ کے سو سو معانی
کبھی پوری کہانی ان کہی تھی

سحر آغاز شب اتمام حجت
عجب زہراؔ کی وضع زندگی تھی


Leave a comment

+